نومولود کے کان میں اذان دینے سے پہلے نہلانے کاحکم
سوال
کیانومولود بچے کے کان میں اذان دینے سے پہلے بچے کو نہلانا ضروی ہے ؟
جواب
نومولود بچے کو غسل دے کر اس کے کان میں اذان دی جائے یہی بہتر ہے، ورنہ کم از کم اس کے بدن پر موجود گندگی کو صاف کرکے اذان دی جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200456
تاریخ06-05-2018

