فوم لگی ہوئی جائے نماز پر نماز پڑھنے کا حکم
سوال
بعض جائے نماز میں باریک سا فوم لگا ہوتا ہے،کیا اس پر نماز پڑھنا صحیح ہے؟
جواب
باریک فوم لگی ہوئی ایسی جائے نماز پر نماز پڑھنا جائز ہےجس پر سجدہ کرنے کی صورت میں سر زمین پر ٹک جائے، البتہ اگرفوم اتنا دبیز ہو کہ سجدہ کرنے کی صورت میں دھنستا ہی چلاجائے تو ایسے مصلے پر سجدہ ادا نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200455
تاریخ06-05-2018

