بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طواف کے بعد دو رکعت ادا کرنے سے پہلے حلق کرالیا

سوال

عمرہ کے دوران اگر طواف کے بعد والی دو رکعت نہ پڑھ پائے اور اس کے بغیر ہی حلق کروا لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

 طواف کے بعد  دو رکعت ادا کرنا واجب ہے، (چاہے طواف نفلی ہو یا  حج کا طواف ہو یا عمرہ کا ) اور  ان کی ادائیگی میں تاخیر کرنا مکروہ ہے ، البتہ تاخیر کی وجہ سے دم واجب نہیں ہوتا  اور جب تک دو رکعت ادا نہ کرلی جائیں یہ ساقط نہیں ہوتیں ؛ لہٰذا  اگر عمرے کے طواف  کے بعد دو رکعت ادا کرنا رہ گئیں اور سعی سے فارغ ہونے کے بعد حلق کرالیا تو اس کی وجہ سے دم واجب نہیں ہوگا، البتہ طواف کے بعد کی رکعات ادا کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200450
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں