بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مدرسہ کا مہہتم کا اپنے لیے تنخواہ مقرر کرنا

سوال

 مدرسہ کا مہتمم اپنے لیے  تنخواہ مقرر کر سکتا ہے؟

جواب

مدرسہ کا مہتمم ضابطہ وعرف کے مطابق تنخواہ لے سکتا ہے، تاہم  تنخواہ کا  تعین مدرسہ کی مجلس شوری سے کرائے   یا  مالیات  کے  شعبہ میں ایک دو مخلص دیانت دار ساتھیوں کو مقرر کرے اور مالی معاملات اور تنخواہیں سب کے مشورے سے متعین کی جائیں ، اگر از خود کرے  گا تو تہمت  اور اعتراض کا خطرہ ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200448
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں