عدت کی مدت کتنی ہے؟
سوال
طلاق کے بعد عدت کب تک کی جائے ؟تین ماہواریاں آجائیں جب تک ؟
جواب
جی ہاں ! جس عورت کو ایام آتے ہوں اسے طلاق کی صورت میں عدت کی مدت تین ماہواریاں ہوں گی ، اور جب سے طلاق واقع ہو ، اس وقت سے عدت شمار کی جائے گی۔ البتہ اگرعورت حاملہ ہوتو عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200445
تاریخ06-05-2018

