بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گناہوں سے توبہ کیسے کریں؟

سوال

 اگر کوئی ایسا کام کیا ہو جو شوہر کو معلوم نہ ہو یا کسی غیر مرد سے تعلق رکھا ہو تو اس گناہ کی معافی کیسے ہوسکتی ہے؟

جواب

سابقہ گناہوں پرندامت کے ساتھ ا للہ کے حضور سچے دل سے توبہ کریں ، آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں، اللہ تعالی صدق دل سے کی جانے والی توبہ پر نامہ اعمال کو گناہوں سے پاک کردیتے ہیں اور انسان ایسا ہوجاتا ہے گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ نیز اپنے گناہوں کا تذکرہ سوائے اللہ کے کسی کے سامنے نہ کریں۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200443
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں