ٹائی لگانے کا حکم
سوال
ٹائی پہننا جائز ہے؟
جواب
" ٹائی" اغیار کے لباس کا حصہ ہے اور مسلمانوں کو غیروں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے ؛ اس لیے ٹائی لگانے سے احتراز کرنا چاہیے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسا لباس استعمال کریں جو صلحاء اور علماء کا لباس ہو ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200440
تاریخ06-05-2018

