سونے کی زکاۃ کا نصاب
سوال
زکاۃ کتنے تولہ سونا پر فرض ہے؟
جواب
اگر کسی شخص کے پاس صرف سونا ہو اور اس کے علاوہ چاندی یا نقد رقم کچھ نہ ہو تو ایسے شخص پر زکاۃ اس وقت لازم ہو گی جب اس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا موجود ہو، اگر اس سے کم ہو گا تو زکاۃ لازم نہ ہو گی۔اور اگر سونے کے ساتھ چاندی یا نقد رقم وغیرہ ہو تو کل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہونے کی صورت میں سال گزرنے پر زکاۃ کی ادائیگی فرض ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200438
تاریخ06-05-2018

