بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

”حرمہ“ نام رکھنے کا حکم

سوال

         بچی کا نام ”حرمہ“ رکھنا جائز ہے؟

جواب

'' حُرْمَه '' کے عربی زبان میں مختلف معانی آتے ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں : (1)واجب الرعایت ، عہد و ذمہ داری جس کو پامال کرنا درست نہ ہو ۔ (2) عورت (3) بیوی (4)  تقدیس ، عظمت و عزت (5) دبدبہ ، رعب ۔ ان معانی کے پیش نظر لڑکی کا نام ”حرمہ “ رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200437
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں