کپڑے پہنتے وقت شرمگاہ کو ہاتھ لگ جانے سے وضو کرنا
سوال
کیا غسل کرنے کے بعد اگر کپڑے پہنتے وقت شرم گاہ کو ہاتھ لگ جائے تو دوبارہ وضو کرنا ضروری ہےیا کہ ویسے ہی نماز پرھ لی جائے؟ اور وضو کرنے کے بعد کپڑے بدلنے سے وضو دوبارہ کرنا پڑے گا کہ ویسے نماز پرھ لی جائے؟
جواب
شرم گاہ کو ہاتھ لگانے یا کپڑے بدلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
"وکذلک إن مسّ ذکره بعد الوضوء فلاوضوء علیه، وهذا عندنا، وکذلک إذا نظر إلی فرج امرأة" ۔ (المبسوط للسرخسی، کتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، 1/183- ط: رشیدیه)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

