بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عباسی خاندان کو زکاۃ دینا درست نہیں

سوال

کیا "عباسی"  زکاۃ کا مصرف ہیں؟انہیں زکاۃ دے سکتے ہیں؟

جواب

عباسی خاندان (یعنی آلِ عباس) بنو ہاشم کے ان پانچ خاندانوں میں سے ہیں جنہیں زکاۃ دینا جائز نہیں ہے ؛ لہذاجولوگ واقعتاً  نسبی لحاظ سے آلِ عباس میں سے ہوں ایسے عباسی  غرباء زکاۃ کے مصارف میں شامل نہیں،انہیں زکاۃ دینا درست نہیں ۔البتہ عباسی غرباء کے ساتھ زکاۃ کے علاوہ عطیات سے تعاون کرنا چاہیے۔"فتاوی ہندیہ" میں ہے:

'' ولا يدفع إلى بني هاشم ، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب، كذا في الهداية۔ ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب ، لأنهم لم يناصروا النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في السراج الوهاج .

هذا في الواجبات كالزكاة والنذر والعشر والكفارة، فأما التطوع فيجوز الصرف إليهم كذا في الكافي ''۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200428
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں