تہجد کی نماز باجماعت ادا کرنا
سوال
'زامبیا' میں رمضان کے آخری عشرہ میں جب ہم اعتکاف میں بیٹھتے ہیں تو تہجد کی آٹھ رکعات جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے ؟اس کو ہم جاری رکھیں یا بندکردیں؟
جواب
رمضان المبارک میں سوائے تراویح کے نوافل کی نماز خواہ تہجد کی ہو یاغیر تہجد کی، باجماعت ادا کرنا احناف کے ہاں مکروہ ہے،لہذا تہجد کی نماز تنہاتنہاہی ادا کی جائے۔ (فتاوی رشیدیہ ،کتاب الصلاۃ،361)
'بدائع الصنائع' میں ہے:
' ومنها أن الجماعة في التطوع ليست بسنة إلا في قيام رمضان '۔(3/203) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

