سید آغا نام رکھنا
سوال
سید آغا نام رکھنا درست ہے یا نہیں ؟
جواب
"سید آغا" نام رکھنا مناسب نہیں ہے، ایک تو اگر غیر سید ہے تو اس کے لیے اپنے نام کے ساتھ ”سید“ کا لاحقہ لگانا صحیح نہیں ہے، اور دوسرا ”آغا“ بھی عام طور پر القابات کے لیے استعمال ہوتا ہے ؛ اس لیے بہتر ہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام، یا صلحاء کا جن ناموں کے رکھنے کا تعامل ہو وہ نام رکھنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

