بلااجازت کسی کا نیٹ استعمال کرنا
سوال
موبائل ایپلی کیشن میں ایک ایسا سوفٹ ویئر ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیاجائے تو قریبی وائی فائی نیٹ کنکشن کو ہیک کرلیتاہے، کیااس طرح دوسروں کانیٹ استعمال کرسکتے ہیں ؟
جواب
کسی دوسرے شخص کا نیٹ کنکشن سوفٹ ویئر کے ذریعہ ہیک کرکے یاکسی بھی طریقے سے پاس ورڈ حاصل کرکے اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرناجائزنہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200401
تاریخ06-05-2018

