بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرسی پر نماز پڑھنا

سوال

 کن حالت میں نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھنی چاہیے؟  آج کل تھوڑی سی بیماری میں بھی کرسی پر نماز ادا کرتے ہیں۔

جواب

اگرکوئی شخص کھڑے ہوکر رکوع اور سجدے کے ساتھ نماز پڑھنےپرقادرنہ ہو  اورنہ ہی زمین پربیٹھ کراشارے سےنمازپڑھ سکتاہو تو ایسے شخص کواجازت ہے کہ کرسی پربیٹھ کراشارہ سےرکوع سجدہ کے ساتھ نمازپڑھ لے، اگرزمین پربیٹھ کرسجدے کے ساتھ نمازپڑھ سکتا ہو تو زمین پر ہی نماز پڑھے۔ اور اگر زمین پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھ سکتاہو تو بھی کرسی کی بجائے زمین پربیٹھ کرنماز پڑھناچاہیے۔بلا عذر  یا معمولی عذر کی بنیاد پرکرسی پر بیٹھ کر نماز نہ پڑھی جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200388
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں