پاک قطر فیملی تکافل میں پالیسی لینے کا حکم
سوال
" تکافل اسلامی انشورنس" میں پایسی لینا کیسا ہے ؟اس بارے میں راہ نمائی فرمائی جائے کہ "پاک قطر فیملی تکافل" میں پایسی لینا اور فائدہ حاصل کرنا کیسا ہے؟ مفصل جواب مرحمت فرمائیں!
جواب
ہمارے دارالافتاء کی تحقیق کے مطابق انشورنس کی طرح تکافل بھی شرعاً جائز نہیں،خواہ "پاک قطر فیملی تکافل" ہو یا کوئی اورہو۔بہرحال تکافل پالیسی لینا جائز نہیں ہے،تفصیلی جواب کےلیےجامعہ کےدارالافتاءسے رجوع فرمائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200378
تاریخ06-05-2018

