بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرآن یاد کر کے بھول جانا

سوال

میں قرآن کا حافظ ہوں اور اب میں قرآن بھول گیا ہوں ، اس کی  میرے لیے  کیا سزا ہے ؟ میں دوبارہ یاد کرنا چاہتا ہوں۔

جواب

قرآن مجید  یاد کر کے بھول جانا  بڑا سخت گناہ ہے  اور احادیث میں اس کا سخت وبال آیا ہے ، اس کا تدارک یہی ہے کہ ہمت کرکے دوبارہ یاد کریں  اور ہمیشہ پڑھتے رہیں، اور جب بھول جانے کے بعد  دوبارہ یاد کرلیا اور  مرتے دم تک ہمیشہ پڑھتے رہے  اور نہ بھولے  تو  قرآن مجید بھولنے کا وبال نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200368
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں