نابالغ بچے کے مال میں زکاۃ کا حکم
سوال
کیا نابالغ بچے پر زکاۃ واجب ہوتی ہے؟
جواب
جس طرح نماز ،روزہ ، حج اور دیگر عبادات نابالغ پر فرض نہیں ہیں اسی طرح اس پر زکاۃ بھی فرض نہیں ہے ؛ لہذا اگر بچہ صاحبِ نصاب ہے تب بھی نابالغ ہونے کی وجہ سے اس کے مال پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی ، اور ولی کے ذمے بھی نابالغ کے مال سے زکاۃ ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200357
تاریخ06-05-2018

