بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آدھی آستین والی قمیص میں نماز

سوال

ایک سوال کے جواب میں آپ نے کہا تھاکہ آدھی آستین والی قمیص پہن کر نماز مکروہ ہے ، کیا یہ حکم مردوں کے لیے بھی ہے؟

جواب

جی ہاں ،آدھی آستین والی قمیص پہن کر نماز پڑھنا مردوں کے لیے ہی مکروہ ہے نہ کہ عورتوں کے لیے۔ عورتوں کی نماز تو آدھی آستین والی قمیص میں ہوتی ہی نہیں، بلکہ اگر کسی خاتون نے ایسی قمیص میں نماز پڑھ لی، اور اس کی کلائیاں ڈھکی ہوئی نہ ہوں  تو اس نماز کو  لوٹانا ضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200349
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں