گھوڑے کی زکاۃ کا حکم
سوال
گھوڑے کی زکاۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب
گھوڑوں پر شرعاً زکاۃ واجب نہیں ہوتی،البتہ اگر گھوڑے تجارت کی نیت سے رکھے ہوئے ہیں تو اس صورت میں ان پر تجارتی نوعیت کی زکاۃ واجب ہوگی،یعنی اگر ان کی بازاری قیمت ساڑھے باون تو لہ چاندی کی مالیت کو پہنچتی ہو تو سالانہ زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا،اور زکاۃ مجموعی قیمت سے ڈھائی فیصد نکالی جائے گی-فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200346
تاریخ05-05-2018

