ماں باپ کو زکاۃ دینے کا حکم
سوال
کیا اپنے ماں باپ کو زکاۃ اور صدقہ دینا جائز ہے؟
جواب
زکاۃ کی رقم اپنے والدین کو دینا جائز نہیں، البتہ اگر نفلی صدقہ دینا چاہے تو دے سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200345
تاریخ05-05-2018

