زیور کی زکاۃ کی ذمہ داری
سوال
اگر خاوند کا کوئی ذرریعہ آمدنی نہ ہو تو عورت سونے کی زکاۃ کیسے ادا کرے؟
جواب
کسی بھی مال کی زکاۃ کی ادائیگی کی ذمہ داری اس مال کے مالک پر ہے ،لہذا اس صورت میں اگراس سونے کی مالک عورت ہے تو اس مال کی زکاۃ کی ادائیگی عورت پر ہے،نہ کہ اس کے شوہر پر ۔اگر عورت کے پاس کوئی اور مال نہیں ہے تو اس سونے میں سے کچھ بیچ کر اس مال کی زکاۃ ادا کرے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200340
تاریخ05-05-2018

