بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں قرآن کی تلاوت بہتر ہے یا ترجمہ قرآن پڑھنا

سوال

رمضان  میں میرے پاس تلاوت کے لیے محدود وقت ہوتا ہے، ایسی صورت میں  باترجمہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا (لیکن مقدار تلاوت کم ہوگی یہ) زیادہ بہتر ہے یا پھر بغیر ترجمہ کے زیادہ تلاوت کرنا ؟

جواب

رمضان المبارک میں قرآن کریم کی تلاوت  کی کثرت بہتر ہے، ترجمہ کے ساتھ  پڑھنے کے لیے اوقات میں اضافہ کیا جائے یا غیر رمضان میں اہتمام کیا جائے تو مناسب ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200331
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں