نفلی روزے کے ساتھ قضا فرض روزے کی نیت کرنا
سوال
کیا 15 شعبان اور اس جیسے کسی نفلی روزے کے موقع پر قضا فرض روزے کی نیت کی جاسکتی ہے؟
جواب
جس شخص کے ذمہ رمضان کے فرض روزوں کی قضا ہو اُس کے لیے بہتر یہی ہے کہ قضا روزہ رکھتے وقت وہ نفل کے بجائے قضا ہی کی نیت کرے ، تاہم اگر پندرہ شعبان یا اس جیسے کسی نفلی روزے کے موقع پر وہ قضا کی نیت کرے اور اس کے ساتھ نفل روزے کی بھی نیت کرے ، تب بھی اُس کا قضا شدہ روزہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200330
تاریخ05-05-2018

