بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھنے پر ملنے والے فری منٹس کا حکم

سوال

اگر ٹیلی نار ایزی پیسہ کے اکاؤ نٹ میں 1000 روپے رکھے جائیں تو اس کے بدلہ کمپنی والے صارف کو 50  فری منٹس دیتے ہیں، اس کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صارف جو رقم ٹیلی نار ایزی پیسہ  اکاؤ نٹ میں جمع کرواتا ہے اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور  چوں کہ قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے ؛ اس لیے اس قرض کے بدلے کمپنی کی طرف سے دیے جانے والے فری منٹس وصول کرنا اور ان کا استعمال کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200320
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں