ازواجِ مطہرات
سوال
آپﷺ جب دنیا سے رخصت ہوئے تو کتنی بیویاں حیات تھیں؟ اور کون کون تھیں؟ نام تحریر فرمائیں۔
جواب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ ازواجِ مطہرات سے نکاح کیا، جن میں سے دو یعنی حضرت خدیجہ اور زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں انتقال کر گئیں ، اورنو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت زندہ تھیں، جن کے نام یہ ہیں:
1۔حضرت سودہ 2۔حضرت عائشہ 3۔حضرت حفصہ 4۔حضرت ام سلمہ 5۔ حضرت زینب بنت جحش 6۔حضرت ام حبیبہ 7۔حضرت جویریہ 8۔ حضرت صفیہ 9۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن اجمعین۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

