بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض پر دی ہوئی رقم کی زکاۃ کا حکم

سوال

میرے دوست نے مجھ سے تین سال کے لیے پانچ لاکھ روپے ادھار لیے ہیں، کیا میں ان پانچ لاکھ کی زکاۃ دوں گا؟

جواب

آپ نے جو رقم قرض پر دی ہوئی ہے اگر آپ کو اس کی واپسی کی امید ہے یا اس قرض کا وصول کرنا آپ کے لیے ممکن ہے تو اس رقم  کی زکاۃ آپ کے ذمہ لازم ہے، خواہ ابھی ادا کریں یا  جب  آپ اپنا قرض وصول کر لیں گے اس وقت ادا کریں، البتہ وصولی کے وقت ادا کرنے کی صورت میں اس رقم کی  گزشتہ سالوں کی زکاۃ بھی ادا کرنا ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200308
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں