انٹرنیٹ کمپنی اور ٹی وی میں ملازمت کا شرعی حکم
سوال
انٹرنیٹ کمپنی اور ٹی وی میں ملازمت کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
انٹر نیٹ کمپنی میں ذمہ داری صرف نیٹ کنکشن فراہم کرنے کی ہے تو یہ ملازمت جائز ہے، اگر کوئی اور ذمہ داری ہو تو اس کی وضاحت کرکے یا دارالافتاء سے براہِ راست رجوع کرکے جواب حاصل کریں۔
ٹی وی میں ملازمت اختیار کرنا خواہ کسی بھی شعبہ میں ہو جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200303
تاریخ05-05-2018

