میت کے منہ سے مصنوعی دانتوں کا نکالنا
سوال
کسی نے اگر مصنوعی دانت لگائے ہیں تو اس کے مرنے کے بعد وہ دانت نکالنے چاہیے یا نہیں؟
جواب
اگر میت کے منہ سے مصنوعی دانت بآسانی نکالے جاسکتے ہوں تو نکال دیے جائیں، اور اگر میت کے منہ سے مصنوعی دانتوں کا نکالنا مشکل ہو اور زیادہ محنت کرنے میں میت کی بے حرمتی کا اندیشہ ہوتو مصنوعی دانت چھوڑ دینے چاہییں ،اسی حال میں غسل وتدفین میں کوئی حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200298
تاریخ05-05-2018

