کراماً کاتبین کا تقرر
سوال
کیا انس وجن کے علاوہ دیگر مخلوقات کے ساتھ بھی کراماً کاتبین ہوتے ہیں؟
جواب
کراماً کاتبین کا احکامِ شرع کے مکلفین یعنی انسان وجنات کے ساتھ ہونا تو یقینی ہے، دیگر مخلوقات کے ساتھ ہونا نہ ہونا اللہ کے علم میں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200278
تاریخ05-05-2018

