زکاۃ کی رقم مستحق کو کاروبار کے لیے دینا ۔ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا
سوال
میرے دو سوال ہیں:
1.مستحق بندے کو زکاۃ کے پیسے سے کاروبار کروا کے دے سکتے ہیں؟
2.قربانی کا گوشت غیر مسلموں کو دے سکتے ہیں؟
جواب
1۔ زکاۃ کی رقم یا اس سے تجارت کا کوئی سامان خرید کر مستحق شخص کو مالک بناکردیا جائے اور وہ اس رقم یا سامان سے تجارت کرے ، اس سے زکاۃ ادا ہوجائے گی۔
2۔غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے۔البتہ مسلمانوں کو دینے کا ثواب زیادہ ہے اور یہ مستحب ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200276
تاریخ05-05-2018

