حرمت رضاعت کی ایک صورت
سوال
زید وبکر خالد کے بیٹے ہیں، ان کی والدہ کے انتقال کے بعد خالد نے فاطمہ سے شادی کی , زید کے بیٹے نے فاطمہ کا دودھ پیا, کیا زید کے اس بیٹے کا بکر کی بیٹی سے نکاح جائز ہے؟
جواب
زید کے بیٹے نے جب فاطمہ کادودھ پیا تو وہ خالد کا رضاعی بیٹا بن گیا، اب اس کے لیے خالد کی پوتی (بکر کی بیٹی )سے نکاح کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200275
تاریخ05-05-2018

