دن 12 بجے روزہ کی نیت کرنا
سوال
اگر کسی نے رات کو روزے کی نیت نہیں کی اور وہ سو گیا، اس کی آنکھ صبح 12بجے کھلی تو کیا اب اس کا روزہ کی نیت کرنا درست ہوگا؟
جواب
فرض اور نفلی روزہ میں نصف النہارشرعی تک نیت کرسکتے ہیں، اور آج کل نصف النہار 11:48 منٹ پر ہوجاتا ہے ؛ لہذا 12 بجے نیت کرنے سے روزہ نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200266
تاریخ05-05-2018

