نابالغ کی اقتدا میں تراویح درست نہیں
سوال
اگر کوئی لڑکا 14 سال کا ہے تو کیا وہ تراویح پڑھا سکتاہے؟ ابھی اس کی داڑھی نہیں آئی اور وہ بالغ بھی نہیں ہوا۔
جواب
14 سالہ لڑکا اگر نابالغ ہے تو اس کی اقتدا میں بالغ کے لیے تراویح پڑھنا درست نہیں۔البتہ جس لڑکے کی عمر پندرہ سال ہو اور بلوغت کی کوئی علامت (احتلام،انزال وغیرہ)ظاہر نہ بھی ہو تو ا س کی اقتدا میں تراویح پڑھنا جائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200249
تاریخ05-05-2018

