بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امانت کی رقم کی زکاۃ مالک پر لازم ہے

سوال

میرے پاس بطورِ امانت 3 لاکھ روپے ہیں، جس کی امانت ہے وہ بیرونِ ملک ہے اور اس نے اختیار بھی دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر میں یہ رقم استعمال کر سکتا ہوں ۔نیز یہ رقم اس کو عرصہ دو سال بعد درکار ہو گی اس رقم پر زکاۃ کا کیا حکم ہے ؟

جواب

امانت رکھوانے والے کی اجازت سے امانت کی رقم کا استعمال آپ کے لیے جائز ہے۔البتہ اس رقم کے مالک چوں کہ رکھوانے والے شخص ہیں؛ اس لیے اس رقم کی زکاۃ مالک پر لازم ہے  آپ پر نہیں۔فقط واللہ علم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200248
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں