بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منی کے علاوہ دیگر قطرات کے نکلنے سے پاکی کا حکم

سوال

اگر شہوت کی حالت میں منی کے علاوہ اور کوئی قطرے نکلیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب

منی کے علاوہ مذی یاودی کے قطرے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے،غسل لازم نہیں ہوتا، البتہ شہوت کے ساتھ مادہ منویہ نکلنے سے غسل واجب ہوجاتاہے۔ مذی یا ودی کے قطرے جسم یا کپڑے پر لگ جائیں تو اس جگہ کو دھو کر پاک کرنا ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200243
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں