بہن کو زکاۃ و صدقات دینا
سوال
کیا میں اپنی بہن کو صدقہ یا زکاۃ دے سکتا ہوں؟
جواب
اگر آپ کی بہن مستحقِ زکاۃ ہے تو اسے آپ زکاۃ دے سکتے ہیں، مستحق زکاۃ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کےپاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت یا اس مالیت کا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد کسی قسم کا ما ل موجود نہ ہو اوروہ سید نہ ہوں ۔
البتہ صدقاتِ نافلہ بہن کو بہر صورت دینا جائز ہے، چاہے وہ مستحق ہو یا نہ ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200239
تاریخ05-05-2018

