رشوت کی کمائی مسجد میں لگانا
سوال
ایک شخص کہتا ہے کہ میں اپنے پیسے سے مسجد بنانا چاہتاہوں، لیکن میرا پیسا رشوت کی کمائی کا ہے، کیا میں یہ پیسا مسجد کی تعمیر میں لگاسکتا ہوں یا نہیں؟
جواب
حرام ذرائع آمدنی والے افراد کی رقم مسجد کی تعمیر میں نہیں لگائی جاسکتی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200223
تاریخ05-05-2018

