بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دعائے قنوت یاد نہ ہوتو کیا پڑھے؟

سوال

اگر کسی بندے کو دعائے قنوت نہیں آتی تو وہ وتر میں کیا پڑھے؟

جواب

اگر کسی شخص کو دعائے قنوت یاد نہیں تو وہ اس کی جگہ  " رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" پڑھے یا تین مرتبہ "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا" پڑھے، تاہم ساتھ ساتھ دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش بھی کرتا رہے۔اور جیسے ہی دعائے قنوت یاد ہوجائے تو اسی کو پڑھنے کا معمول بنائے۔

الفتاوى الهندية (3 / 450)

'' والأولى أن يقرأ " اللّٰهم إنا نستعينك " ويقرأ بعده " اللّٰهم اهدنا فيمن هديت "، ومن لم يحسن القنوت يقول: ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار ،كذا في المحيط أو يقول : اللّٰهم اغفر لنا، ويكرر ذلك ثلاثاً، وهو اختيار أبي الليث ،كذا في السراجية''۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200221
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں