بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تجارت کی نیت سے خریدی گئی زمین پر زکاۃ کا حکم

سوال

 ایک آدمی نے 90 لاکھ میں تجارت کی نیت سے  زمین خریدی،  60 لاکھ ادا کردیے ہیں،  30 لاکھ باقی ہیں کیا اس خریدار پر زکاۃ لازم ہوگی؟

جواب

تجارت کی نیت سے خریدی جانے والی زمین پر زکاۃ ادا کرنالازم ہے۔زمین کی موجودہ قیمت فروخت لگا کر 30 لاکھ روپے اس سسے منہا کرکے باقی رقم کا ڈھائی فیصد زکاۃ کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200214
تاریخ05-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں