نکاح کے بعد خلوت صحیحہ سے قبل طلاق کی صورت میں نصف مہر لازم ہے
سوال
کیا نکاح کے بعد اگر رخصتی سے پہلے طلاق ہو جائے تو مرد کیلے مہر دینا لازم ہے یا نہیں؟ کیوں کہ ابھی تک صرف نکاح ہوا تھا رخصتی اور خلوت نہیں ہوئی تھی کہ طلاق ہو گئی۔
جواب
نکاح کے بعد رخصتی اورخلوتِ صحیحہ سے قبل طلاق دینے کی صورت میں مقررہ مہر کا نصف (آدھا) دینا لازم ہے۔جیساکہ "قرآن کریم" میں ہے:
''اور اگر تم ان بیبیوں کو طلاق دو قبل اس کے کہ ان کو ہاتھ لگاؤ اور ان کے لیے کچھ مہر بھی مقرر کر چکے تھے تو جتنا مہر تم نے مقرر کیا ہو اس کا نصف (واجب ہے)''۔(البقرۃ:237)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

