قرض کی ادائیگی کا مسنون وظیفہ
سوال
میرے اوپر قرضہ ہے جو میں ادا نہیں کرسکتا، کوئی وظیفہ بتادیں۔
جواب
قرض ادا کرنے کی نیت رکھیں اور مندرجہ ذیل دعا صبح شام سات سات بار پڑھ لیا کریں :
'' اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ مَّنْ سِوَاکَ''۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200194
تاریخ04-05-2018

