بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حاملہ اور دودھ پلانے والی خاتون کے لیے روزہ نہ رکھنے کا حکم

سوال

ایک حاملہ خاتون ہے، جسے کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں، یا دودھ پلانے والی خاتون جسے کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ، یہ دونوں رمضان کے روزوں سے مستثنی ہیں؟

جواب

اگر حاملہ یا دودھ پلانے والی خاتون کو روزہ رکھنے کی وجہ سے اپنی یا بچے کی جان کا خطرہ نہ ہو تو اس پر روزہ رکھنا لازم ہے، لیکن اگر روزہ رکھنے کی وجہ سے اپنی یا بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا غالب گمان ہو تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200190
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں