بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک لاکھ ساٹھ ہزار پر زکاۃ

سوال

میں نے پچھلے سال ایک لاکھ روپے پر زکاۃ دی تھی، اس سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہو گئے ہیں، لیکن ساٹھ ہزارپر صرف ایک ماہ ہوا ہے، تو زکاۃ کتنے مال کی ادا کی جائے؟

جواب

مکمل ایک لاکھ ساٹھ ہزار پر زکوٰۃ واجب ہے، اگر  چہ ساٹھ ہزار پر پورا سال نہیں گزرا ؛ کیوں کہ صاحبِ نصاب ہوجانے کے بعد جو مال درمیان سال میں آئے اس آنے والے ہر ہر مال پر الگ سے سال گزرنا شرط نہیں ہے، بلکہ نصاب کا سال مکمل ہونے پر جتنی رقم، سونا چاندی ضرورت سے زائد یا مالِ تجارت موجود ہو اس پر زکاۃ نکالنا واجب ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200186
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں