بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم

سوال

زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور کن اعذا ر میں بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جوشخص کسی عذر کی وجہ سے کھڑے ہوکرنمازپڑھنے پرقادرنہ ہوتواس کے لیے زمین پربیٹھ کرنمازپڑھنادرست ہے ، اس حالت میں جب رکوع اور سجدہ کرے تو رکوع اشارے سے کرے اور سجدہ زمین پر ہی کرے۔

اور اگر کوئی شخص  قیام پر تو قادر ہے، لیکن  زمین پر سجدہ نہیں کرسکتا تو ایسے شخص سے بھی قیام ساقط ہے، اگر یہ بھی بیٹھ کر نماز پڑھے تو جائز ہے اور یہ بھی رکوع اور سجدہ اشارے سے کرےگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200169
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں