قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ ڈالنا
سوال
بیٹی کا عقیقہ نہیں کر سکا، قربانی میں اس کے نام کا حصہ ڈال دیا،کیا سنت ادا ہوگئی؟
جواب
بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنامستحب ہے،اگر ساتویں دن نہ ہوسکے تو چودہویں دن ورنہ اکیسویں دن ۔(ترمذی1/78،ط:سعید)اکیسویں دن کے بعد بھی عقیقہ کرسکتے ہیں۔ البتہ تاخیر کرنے کی صورت میں ایک قول کے مطابق استحباب کا درجہ باقی نہیں رہتا۔اور قربانی کے جانور میں عقیقہ کی نیت سے حصہ ڈالنے سے عقیقہ اداہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200168
تاریخ04-05-2018

