زکاۃ کی رقم مسجد کے تعمیری کاموں میں لگانا
سوال
یہ بات معلوم کرنی ہے کہ مسجد کے متصل جو بیت الخلا اور وضو کرنے کے لیے جگہ بنائی جاتی ہے اس پر زکاۃ یا مسجد کا چندہ لگا سکتے ہیں؟
جواب
مسجد سے متصل مسجد کی ضرورت کے لیے بنائے جانے والے وضوخانے اور بیت الخلاء کے اخراجات مسجد کے چندہ سے اداکرنادرست ہے۔البتہ زکاۃ کی رقم مسجد کے تعمیری کاموں میں صرف کرناجائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200157
تاریخ04-05-2018

