بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی دوسری رکعت میں بھول کر کھڑے ہونے کا حکم

سوال

تراویح کی نماز میں دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجائے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے?

جواب

اگر تراویح کی نماز میں دوسری رکعت کے بعد قعدہ بھول کر کھڑاہوگیاتو جب تک تیسری رکعت کا سجدہ نہ کیاہوبیٹھ جائے ۔اورآخر میں سجدہ سہوکرکے نماز پوری کرلے اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو  نماز لوٹانی ہوگی۔اور اگر دوسری رکعت کاقعدہ نہیں کیااور کھڑے ہوکر تیسری رکعت بھی پڑھ لی اور تیسری رکعت کا سجدہ بھی کرلیاتو چوتھی رکعت ملاکر سجدہ سہو کرکے سلام پھیرے ، اس صورت میں آخری دورکعت درست ہوں  گی اور پہلی دورکعت قعدہ نہ کرنے کی وجہ سے فاسد ہوں گی، اور پہلی دورکعت میں جو قرآن پڑھاگیااس کا دوبارہ پڑھناضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200155
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں