زنیرہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا صحیح تلفظ کیا ہے؟
سوال
زنیرہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا درست تلفظ کیا ہے؟
جواب
"زِنِّیْرَه" زاء پر زیر، اور نون پر تشدید اور زیر کے ساتھ ایک صحابیہ کا نام ہے، اور صحابہ وصحابیات کے نام رکھنا باعث برکت ہے ۔ انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماءِ گرامی کی نسبت سے نام رکھنے میں صرف نسبت کافی ہے، البتہ زاء پر پیش، نون پر تشدید اور زبر کے ساتھ اس لفظ کے معنی نا مناسب ہیں ، لہذا پہلے تلفظ کے مطابق نام رکھنا درست ہے، جب کہ دوسرے تلفظ کے لحاظ سے یہ نام درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

