بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ اور قربانی کا وجوب

سوال

چھ تولہ سونا اور ایسا کون سا سامان ہے جس کی وجہ سے قربانی یازکاۃواجب ہوگی؟

جواب

 اگرکسی کے پاس چھ تولہ سونے کے ساتھ چاندی ،نقدی یا مال تجارت ہو تو اس پر زکاۃ اور قربانی دونوں واجب ہوں گی۔ اور اگر چھ تولہ سونے کے ساتھ مذکورہ اموال میں سے کوئی مال نہ ہو، لیکن ضرورت سے زائد سامان ہو تو اس پر صرف قربانی واجب ہوگی، زکاۃ اس پر نہیں ہوگی ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200141
تاریخ04-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں